لاہور (نیوز ڈیسک) ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک اور سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے سمدھی ڈاکٹر امجد نے نیب کو 13 ارب کی پلی بارگین کے لیے درخواست دے دی۔ ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نیب نے پلی بارگین کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔
بیٹے کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹر امجد نے نیب کو درخواست دی ہے کہ وہ 13 ارب روپے واپس کرنے کے لیے تیار ہیں اور ان کے ساتھ پلی بارگین کی جائے۔رپورٹ کے مطابق بہت جلد ایڈن انتظامیہ کے ساتھ پلی بارگین کے بعد متاثرین کو پلاٹ یا پھر رقم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔دوسری جانب آئی این پی کی ایک رپورٹ کے مطابقسپریم کورٹ میں افتخار چودھری کی بیٹی اور داماد کی نظرثانی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر افتخار چوہدری کے داماد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سپریم کورٹ میں افتخار چودھری کے بیٹی اور داماد کی نظرثانی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر افتخار چوہدری کے داماد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ واپس لے لیا، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ نیب ایڈن ہاسنگ سوسائٹی کے خلاف کارروائی کرے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی، سپریم کورٹ نے کہا کہ مرتضی امجد کا نام اگر ای سی ایل میں ہے تو نکال دیا جائے۔واضح رہے کہ ایڈن ہاسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے داماد کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا تھا، وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایڈن ہاسنگ سوسائٹی کیس میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے ایف آئی اے کو بڑی کامیابی ملی ہے، اسکینڈل میں افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان، ان کی صاحبزادی اور سمدھی کا بھی نام ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخارچودھری کے داماد مرتضی امجدایڈن ہاسنگ سوسائٹی کا مالک ہے اور دبئی فرار ہوگیا تھا۔خیال رہے کہ وزیراطلاعات نے بتایا کہ ایڈن سوسائٹی کے متاثرین نے لاہورمیں احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اور کچھ روز پہلے متاثرین نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔