ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میرے بیٹے نے کوئی غیر اخلاقی حرکت نہیں کی بلکہ پولیس نے اسے اندھیرے میں لے جا کر اس کے ساتھ کیا، کیا؟ صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے اہم رہنما محمود الرشید نے سنگین الزام عائد کر دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ اگر میرا بیٹا اس غیر اخلاقی حرکت میں ملوث ہوا تو میں اپنے استعفیٰ دے دوں گا۔ تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ پولیس گردی کے واقعات معمول بن گئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کے حوالے سے غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ساری چیزیں سامنے آ جائیں گی، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا چیلنج کرتا ہوں میرا بیٹا اگر غیر اخلاقی حرکت میں ملوث ہوا تو مستعفی ہو جاؤں گا۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ پولیس نے اندھیرے میں لے جا کر 50 ہزار روپے کی رشوت مانگی، انہوں نے کہاکہ ویڈیو موجود ہے جس میں پولیس والوں نے اپنی غلطی تسلیم کی، میاں محمود الرشید نے کہا کہ میرا بیٹا اپنے دوستوں کو بچانے گیا تھا۔ اس موقع پر میاں محمود الرشید نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا گزشتہ پیر کو گلبرگ میں اپنے دوست کے گھر بیٹھا تھا، اسے ٹیلی فون آیا کہ اس کے دوست پر تشدد ہوا، انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا جب موقع پر پہنچا تو اس کا دوست نیم بے ہوش تھا، اس موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود تھے اور انہوں نے میرے بیٹے کے دوست سے پیسے مانگے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کو کہا ہے کہ وہ اس کیس میں شامل تفتیش ہو جائے، انہوں نے کہا کہ پولیس اس کیس کی تحقیقات کرے اور میری طرف سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے بیٹے پر پولیس اہلکاروں کو اغوا، تشدد اور لڑائی مار کٹائی کی دفعات کے تحت تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کی مدعیت میں درج اس مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ میاں حسن گاڑی میں مبینہ طور پر ایک لڑکی کے ساتھ برہنہ حالت میں تھے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…