جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

سی پیک منصو بے میں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی شرکت داری پر اعتراض کی خبریں،پاک ایران تعلقات کون خراب کرنا چاہتاہے؟ایران نے بڑا اعلان کردیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے امریکہ جان لے کہ ایران کبھی دباوکا شکار نہیں ہو گا،گزشتہ 4دہائیوں کاپابندیوں کاسامنا کررہے ہیں ، ایران کو سی پیک منصو بے میں سعودی عربیہ سمیت دیگر ممالک کی شرکت داری پر کوئی اعتراض نہیں ،عا لمی طاقتیں مسلم ممالک کے اندرونی معاملات سے فائدہ اٹھا کر انہیں غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،

مسلم امہ کیخلاف عالمی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے متحد ہوکرجدوجہد کرناہوگا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کے روزکوئٹہ کاتین روز دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد روانگی سے قبل ایرانی قونصلیٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر کمرشل قونصلرعابددینی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو ہمسایہ اور برادرممالک ہیں مگر سرحد پار سے کچھ عناصر حملے کر کے دونوں ممالک کے حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایران کسی بھی دہشت تنظیم نہ سپو رٹ کر تا اور نہ ہی ان کا کسی گروہ سے تعلق ہے ،پاکستان اور ایران دونوں دہشت گر دی کا شکار ہیں۔انہوں نے سی پیک منصوبے کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں تر قی اور خوشحالی آئے گی ،یہ منصوبہ دنیا کیلئے پیغام ہے لڑائی جھگڑوں کادورگزرچکا معاشی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں اپنے مشترکہ دشمن کو پہچاننا ہوگا،پاکستان اور ایران باہمی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں گے ،کوئٹہ ہمیں داعش جیسی تنظیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد پیدا کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ایران بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے کے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا ،شام میں لڑنے والے عسکریت انہی حالات سے تنگ ہو کر لڑنے پر مجبور ہوئے ،موجودہ حالات میں ایران امریکہ کی طرف سے کسی دباو کا شکار نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان روز اول سے ایک بہترین دوستوں کی طرح رہے ہیں،

پاک ایران گیٹ کامقصد پاکستان کیساتھ دوستی اور محبت ہے ، دونوں ممالک کے مابین باہمی اتفاق کے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں ،دونوں ہمسایہ ممالک کی خواہش ہے اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے بہتر مستقبل کی کوشش کریں ۔خطے میں پائی جانے والی دہشت گردی سے دونوں ممالک نبردآزما ہیں ، اسلام مخالف قوتیں خطے میں انتشار پیدا کرکے مسلم ممالک میں اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں ،سی پیک خطے کا گیم چینجر ہونے کے ساتھ ساتھ امن کا پیغام بھی دے رہا ہے،دنیا جان چکی ہے ترقی کا راستہ جنگ نہیں باہمی روابط ہیں،سعودیہ عرب سمیت تمام اسلامی ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے ،

کسی بھی مسلم ملک کی جانب سے پاکستان کیساتھ شراکت داری کاخیرمقد کریں گے۔ہمسایہ صوبہ ہونے کے باعث بلوچستان اور سیستان بلوچستان ایران کیلئے بہت اہم ہیں، گیس اوربجلی کے منصوں کی تکمیل سمیت نومنتخب حکومت سے بہت سی امیدیں ہیں کہ وہ نوجوان نسل کیلئے ہزاروں کی تعداد میں روزگار کے مواقع سمیت بہتر صحت اورتعلیم کے سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن کامذہب ہے اور ہمارے نبیؐ امن کے پیغمبر ہیں،شیعہ سنی کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کیلئے چند قوتیں سرگرم عمل ہیں جن کامقابلہ کرنے کیلئے متحد ہوکر جدوجہدکرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں داعش جیسی تنظیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…