اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کا گوادر میں تیل صاف کرنے کاکارخانہ قائم کرنے کااصولی فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کادورہ کرنے والے سعودی عرب کے ایک وفد نے اسلام آباد میں وزیرپٹرولیم غلام سرور خان سے ایک ملاقات میں سعودی حکومت کی جانب سے گوادر میں تیل صاف کرنے کا کارخانہ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وفد نے ریفائنری کے قیام کے لئے مناسب جگہ فراہم کرنے کی درخواست کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرپٹرولیم
نے کہاکہ سعودی وفد کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ادھرگوادر پورٹ اتھارٹی کے سربراہ میردوستین خان جمالدینی نے ایک غیرملکی خبررساں ادارے سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ گوادر میں تیل صاف کرنے کے مجوزہ کارخانے کے قیام سے پاکستان کواپنی پٹرولیم سے متعلق ضروریات پوری کرنے میں مددملے گی۔دوسری جانب آج وفاقی کابینہ نے بھی سعودی عرب کی جانب سے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔