منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آپ بڑی یورپ کی مثالیں دیتے ہیں،شکر کریں کہ خاور مانیکا بچ گیا اگر یہ یورپ کی پولیس ہوتی تو اس دن کیا ہوتا۔۔ رئوف کلاسرا نے وزیراعظم عمران خان کو بشریٰ بی بی کے سابق شوہر سے متعلق کیا باتیں بتائی ہیں؟

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی پی او رضوان گوندل اور آر پی او ساہیوال شارق صدیقی مانیکا فیملی کے پائوں پڑ چکے تھے، خاور مانیکا پرپولیس اہلکاروں کیساتھ ہتک آمیز رویہ رکھنے پر پرچے کٹنےچاہئیں، معروف صحافی رئوف کلاسرا ڈی پی او تبادلہ کیس سے متعلق مزید سنسنی خیز حقائق سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رئوف کلاسرا

نے انکشاف کیا ہے کہ ڈی پی او رضوان گوندل اور آر پی او ساہیوال شارق صدیقی مانیکا فیملی کے پائوں پڑ چکے تھےاور ان کا رویہ انتہائی معذرت خواہانہ تھا،رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ڈی پی او رضوان گوندل اور آر پی او شارق صدیقی نے ڈیرے پر جا کر معافی نہیں مانگی مگر مانیکا فیملی کے تقریباََ گھٹنے پکڑے ہوئے تھے، یہ لوگ منت ترلے کر رہے تھے ۔ خاور مانیکا جس طرح ناکے پر نہیں رکے اور پھرانہوں نے رضوان گوندل سے پولیس والوں کی بات کروائی اور ڈی پی او رضوان گوندل نے پولیس والوں کو کہا کہ ’شاہی خاندان ‘کو ٹچ نہیں کرنا ، گاڑی کی تلاشی نہیں لینی اور نہ ہی انکا اسلحہ چیک کرنا ہے۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا نے پولیس والوں کو گالیاں دی ہیںاور ان پولیس والوں نے اپنے بیان حلفی میں اس کا ذکر کیا ہے، ان کی ویڈیو بنی ہے۔ ان کو خاور مانیکا پر پرچے دینے چاہئے تھے۔ میں نے یہی بات عمران خان سے ملاقات میں بھی کہی کہ آپ ہمیں بڑی یورپ کی مثالیں دیتے ہیں، اگر یورپ کی پولیس ہوتی اور خاور مانیکا نے یہی کچھ پولیس کیساتھ کیا ہوتا ، انہوں نے کھڑے ہو کر وہیں پر کچھ نہ کچھ کر دینا تھا، آپ شکر کریں کہ یہ بچ گئے ہیں وہاں پر۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ڈی پی او رضوان گوندل اور آر پی او ساہیوال شارق صدیقی نے ان کے پائوں پکڑنے میں کوئی کسر نہیں رکھی ہوئی تھی، خاور مانیکا ان دونوں کیساتھ اپنے پرسنل غلاموں کی طرح برتائو کر رہے تھے، ان کو پیچھے سے بہت بڑی سپورٹ تھی تو ایسا ہو رہا تھا اور رضوان گوندل اور شارق صدیقی بھی ان کیساتھ بہت کمپرومائز کر رہے تھے او ریہ سب کچھ رپورٹس میں آچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…