جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

تیز ترین انٹرنیٹ اب صرف چند مہینوں کی دوری پر ،سی پیک کے تحت اہم ترین منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل،بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سی پیک کے تحت آپٹک فائبر کیبل منصوبہ رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا، اس سے پاکستان میں آمدن بڑھانے کے بڑے مواقع پیدا ہوںگے،میڈیا رپورٹس کے مطابق  اس وقت تک چائنہ ٹیلی کام سمیت بعض چینی کمپنیاں پاکستان اور چین کے درمیان ٹیلی کام ٹریفک کا نظام بھارت کے راستے گزرنے والی آپٹک فائبر کیبل سے تبدیل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں تاہم اب یہ منصوبہ 2018ء کے اختتام تک کام شروع کر دے گا۔منصوبے پر44 ملین ڈالر کے اخراجات کا اندازہ لگایا گیا ہے جس میں ایگزم بینک آف

چائنہ کا85 فیصد رعایتی قرضہ بھی شامل ہے۔یہ منصوبہ ایس سی اوکے تحت مکمل کیا جارہا ہے ۔اس کی تعمیر اور انجینئرنگ کا ٹھیکہ ہواوے کے پاس ہے۔ یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان آنے والی ٹیلی فون کالز فائبر آپٹک کیبل کے ذریعے چین سے گزر کر آئیں گی اور اس کے بعد اس کا روٹ مشرق وسطیٰ کے ممالک، یورپ ،افریقہ، ایران اور افغانستان تک جائے گا۔یہ روٹ نہ صرف مختصر ترین ہو گا بلکہ ستا ترین بھی ہوگا۔ دونوں ممالک کا بھارت  پرانحصار ختم ہو جائیگا۔ منصوبے پر 2000 پاکستانی کارکن کام کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…