اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

نہ اولاد نہ رشتہ دار۔۔۔ اگر میرا انتقال ہو جائے تو میری پیسوں کے مالک یہ ہوں گے، اسحاق ڈار کا حیران کن انکشاف

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہ اولاد نہ رشتہ دار۔۔۔ اگر میرا انتقال ہو جائے تو میری پیسوں کے مالک یہ ہوں گے، اسحاق ڈار کا حیران کن انکشاف لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر میرا انتقال ہو جائے تو میرے پیسوں سے یتیم خانہ چلے، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں احتساب عدالت کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میرا نہ پاناما پیپرز نہ ہی 20 اپریل کے فیصلے میں نام تھا

لیکن رپورٹ میں جھوٹ پر مبنی میرے تین صفحے لکھ دیے جاتے تھے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جب مجھے صحت اجازت دے گی اور فرعون اپنی فرعونیت سے نکلیں گے میں ضرور اپنے ملک میں آؤں گا، ان سب نے مل کر ملک کے لیے اتنا کام نہیں کیا، جتنا اکیلے میں نے کیا ہے، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میرے اثاثے اللہ کی امانت ہیں، میں نے پہلے ہی نیت کر لی تھی کہ میرے مرنے کے بعد میرے پیسوں سے یتیم خانہ چلے، انہوں نے کہا کہ یہ جو کرنا چاہتے ہیں کر لیں مگر پاکستان میں یہ پہلا واقعہ ہوگا، مشرف مجھ سے ڈیڑھ سال پہلے سے بیرون ملک ہے کیوں اس کی جائیداد کو نیلام نہیں کیا گیا، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کے پیچھے بڑی طاقتیں ہیں جنہوں نے اسے باہر بھجوایا تھا، اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو بتانا چاہیے اس ملک میں کیا ہو رہا ہے، میں نے ملک کے مفاد میں اپنا منہ بند رکھا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ جس دن میں نے حقائق بتائے میری کن سے لڑائی ہے اور مجھے کیوں پھنسایا گیا ہے تو دنیا دیکھے گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ میری جائیداد کی نیلامی ہوتی ہے یا نہیں، میں میڈیکل ایڈوائس پر چلوں گا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…