ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف نے گورنر بلوچستان مقررکر دیا، وزیراعظم کی ہدایت پر یہ منصب کس کے حوالے کیا جا رہا ہے؟

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس (ر) امان اللہ خان گورنر بلوچستان مقرر کردیا گیا، وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے ان کی تقرری کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر امان اللہ خان کو گورنر بلوچستان مقرر کیا۔وفاقی حکومت نے امان اللہ یاسین زئی کو گورنر بلوچستان نامزد کیا تھا۔ جسٹس (ر)امان اللہ یاسین زئی 7 اگست 1954 کو پیدا ہوئے، 27 جنوری 1997 میں بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور

جج تعینات ہوئے، 14 ستمبر 2005 کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنے اور 5 اگست 2009 تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں انجام دیں۔وفاقی حکومت نے محمد خان اچکزئی کے استعفے کے بعد امان اللہ یاسین زئی کو نیا گورنر نامزد کیا تھا۔جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کی بطور گورنر بلوچستان تقرری کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس نئے گورنر سے عہدے کا حلف لیں گے۔ملک میں تینوں صوبوں میں نئے گورنرز کی تعیناتی کے بعد بلوچستان میں گورنر کی تقرری تاخیر کا شکار تھی، سابقہ دورِ حکومت میں گورنر رہنے والے محمد خان اچکزئی نے نئی حکومت کے قیام کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔محمد خان اچکزئی کے مستعفی ہونے پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو قائم مقام صوبائی گورنر کی ذمہ داریاں بھی ادا کررہے تھے۔یاسین زئی کی نامزدگی سے قبل تحریک انصاف نے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کو نامزد کیا تھا تاہم نیب میں ان کے خلاف کیس سامنے آیاتھا جس کے بعد حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا ۔تحریک انصاف کے اعلامیے میں کہاگیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس عہدے کے لیے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کو نامزد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی میڈیکل کے شعبے میں بطور چائلڈ اسپیشلسٹ 32 سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور بولان میڈیکل کالج (بی ایم سی)کوئٹہ میں ڈھائی سال بحیثیت رجسٹرار فرائض انجام دیے ہیں۔جوگزئی کی بطور گورنر نامزدگی کے فورا بعد ترجمان قومی احتساب بیور و(نیب) کے کا بیان سامنے آیا تھا

جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہیں اور جلد ریفرنس دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ترجمان نیب نے کہاتھا کہ ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کے خلاف 2015 میں انکوائری کی منظوری دی گئی تھی جس کی منظوری اس وقت کے چیئرمین نیب قمر زمان کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کوئٹہ کڈنی سینٹر میں چیف ایگزیکٹو تعینات تھے اور ان پر سینٹر کے لیے طبی آلات اور سامان کی خریداری کے فنڈز میں خرد برد کا الزام ہے۔

بعدازاں امیر محمد جوگیزئی نے عہدہ قبول نہ کرنے سے متعلق خبروں کی تردید بھی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، گورنر کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی۔ میرے خلاف کوئی ایف آئی آر یا کیس نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے عہدے کے لیے نامزد کیا۔امیر محمد جوگیزئی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جب تک قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کلیئرنس نہیں آتی تو عہدے کا حلف نہیں اٹھاؤں گا اور

پیر کو سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد عہدے کا حلف اٹھاؤں گا۔اس سے قبل نامزد گورنر بلوچستان کا ایک ویڈیو بیان منظر عام پر آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بڑا سیاسی پس منظر رکھنے والا شخص ہوں، میرے بھائی، بھتیجے سب گورنر اور وزرا رہ چکے ہیں۔امیر محمد جوگیزئی نے اپنے پیغام میں کہا تھاکہ عمران خان کا احترام میرے لیے ہر چیز سے بالاتر ہے، مجھ پر کسی قسم کا کوئی کیس یا کوئی ایف آئی آر نہیں ہے تاہم جس کیس کی بات ہورہی ہے وہ 2005 کا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…