اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان نے سنگین جرائم میں مطلوب مجرم کو برطانیہ کے سپرد کر دیا،پاکستان کو مطلوب مجرمان کی برطانیہ سے ملک واپسی کی راہ ہموار ہو گی، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 7 افراد کے قتل کا ملزم برطانیہ کے حوالے کر دیاشاہد محمود کو یو کے میں 2002 میں 7 افراد کے قتل کے مقدمہ درج ہے ،قتل کی واردات کے بعد ملزم پاکستان آیا، ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزم پر ایک گھر کو جلا کر 7 افراد
کو جھلسا کر مارنے کی تحقیقات کی جا رہی تھیں، برطانیہ سے سپیشل چارٹڈ طیارے میں شاہد محمود کو لے جایا جا رہا ہے، ملزم کو نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے نمایندوں کے سپرد کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق شاہد محمود پر برطانیہ میں کریمنل ٹرائل کیا جائے گا،مجرم شاہد محمد اڈیالہ جیل میں قید تھا، ایف آئی اے سیکشن 11 آف ایکسٹراڈیشن ایکٹ 1972 کے تحت مجرم کو برطانیہ حکومت کے حوالے کیا گیا ہے۔