ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صاحب ثروت لوگوں نے ٹیکس نہ دیا تو ریاست کیا کرے گی؟ وزیر خزانہ اسد عمر نے وارننگ دے دی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک بار پھر نان ٹیکس فائلرز کو ورننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صاحب ثروت لوگ ٹیکس نیٹ میں آجائیں،ریاست میں دم ہے کہ آپ سے پیسہ نکلوا سکے،ماضی کے تجربہ کار حکمرانوں نے معیشت کو چاروں شانے چت کردیا تھا،اپوزیشن جوکام 40سال میں نہ کرسکی ہم سے پوچھتے ہیں کہ 40دن میں کیوں نہیں کیا، یقین دلاتا ہوں کہ گزشتہ سال سے زائد فنڈز ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوں گے،ماضی میں وفاق نے ٹرانسمیشن لائنز بچھاتے

وقت چھوٹے صوبوں کا خیال نہیں رکھا جس کی وجہ سے بجلی ہونے کے باوجود کے پی اور بلوچستان کو فراہم نہیں کی جا سکتی،ن لیگ نے اتنے سستے بجلی کے منصوبے لگائے کہ نیپرا نے 3روپے 19پیسے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی ہے، آج ریاست مدینہ کا ذکرکرنے والے کاش اپنی حکومت سے بھی سوال کرلیتے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں فنانس ترمیمی بل پر عام بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت ملک کی بہتری چاہتے ہیں،اپوزیشن جوکام 40سال میں نہ کرسکی ہم سے پوچھتے ہیں کہ 40دن میں کیوں نہ کیے، آج ریاست مدینہ کا ذکرکرنے والے کاش اپنی حکومت سے بھی سوال کرلیتے۔ انھوں نے معیشت کو چاروں شانے چت کردیا تھا، پی ایس ڈی پی میں کٹوتی پر بڑی تنقید کی گئی، گزشتہ سال 800ارب کے منصوبے رکھے گے تھے لیکن خرچ صرف 600ارب کئے گئے، اس سال ہم گزشتہ سال سے زائد فنڈز ترقیاتی منصوبوں میں خرچ کریں گے، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحاً مکمل کریں گے، وفاق ٹرانسمیشن لائنز بچھاتے وقت چھوٹے صوبوں کا خیال نہیں رکھا جس کی وجہ سے بجلی ہونے کے باوجود کے پی اور بلوچستان کو فراہم نہیں کی جا سکتی، پیپلز پارٹی کے دور میں 480 ارب روپے کے گردشی قرضے بنے تھے ۔گزشتہ سال میں گردشی قرضوں میں 453ارب روپے کا اضافہ ہوا اور آج مجموعی طور پر گردشی قرضہ 1200ارب تک پہنچ چکا ہے۔

دودھ اور شہد کی بہتی ہوئی نہروں کے سائے میں گردشی قرضے میں اضافہ ہوا،گیس کے شعبے میں 154ارب روپے کا خسارہ (ن) لیگ چھوڑ گئی، تمام آئی پی پیزکہہ رہی ہیں کہ اب ہم مزید بجلی کی پیداوارنہیں دے سکتے۔ پی آئی اے کا جہاز اڑ نہیں سکا کیوں کہ ادارے پر قرض اتنا بڑھ چکا ہے، سٹیل مل زرداری کے دور میں چل رہی تھی،(ن) لیگ کے دور میں 3سال سے بند پڑی رہی، ورکرز ویلفیئر فنڈز کے 40ارب روپے پر ن لیگ کی حکومت نے ڈاکہ ڈالا۔انہوں نے کہا کہ

اسد عمرنے کہا کہ نان فائلرز200 سی سی سے کم کی موٹر سائیکل خرید سکے گا، اورسیز پاکستانیوں اور بیوہ کی وراثتی جائیداد کی منتقلی پر نان فائلرز کو چھوٹ دی جارہی ہے، ایل پی جی ڈیوٹی 30فیصد سے کم کر کے 10فیصد کر دی گئی ہے، بڑے نان فائلرز کے خلاف گزشتہ روز سے مہم شروع کر دی گئی،169بڑے نان فائلرز کے خلاف کاروائی شروع کی گئی ہے، صاحب ثروت کو پیغام ہے کہ ابھی بھی وقت ہے ، وہ ٹیکس نیٹ میں آجائیں،

ریاست اتنی کمزورنہیں جتنی نظر آتی ہے اور ریاست میں دم ہے کہ آپ سے پیسہ نکلوا سکے۔ قوم کا پیسا قوم پرخرچ ہوگا، آئیے اور اس کا حصہ بنیں، ٹیکس ریٹرن فائل کریں ، زمین اور گاڑی خریدنے کے اہل بن جائیں۔ وزیراعظم کا وعدہ ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو گا، اس لئے آخری وارننگ ہے کہ نان فائلرز ٹیکس نیٹ میں آ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کریں گے، اس کیلئے ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جائے،

کھاد کے اوپر 7ارب روپے کی سبسڈی کا فیصلہ کر چکے ہیں، معیشت پر سیاست نہ کریں، معیشت پر سچ بولیں اور سچ کا سامنا کریں۔ اسد عمر نے شہباز شریف کے خطاب کے جواب میں کہا کہ شاید شیر سکڑ کر بلی بن گئی اس لئے شہباز شریف کو کھسیانی بلی یاد آ گئی، شہباز شریف نے چھ ماہ ایک سال کے وعدے کئے،لوڈ شیڈنگ ختم کرنے،اب میگاواٹ بنانے کا کہہ رہے ہیں، ریگولیٹری اتھارٹی نے 3روپے 19پیسے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی ہے، یہ ریگولیٹر سابق حکومت کے ہیں، حکومت اپنی کوتاہی کا ذمہ دار الیکشن کمیشن کو نہ ٹھہرائے، شہباز شریف نے زرداری دور کے بجلی منصوبوں کاآڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…