اسلام آباد( آن لائن ) قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ اسد عمر کی تقریر کے دوران وزیراعظم عمران خان دوڑتے ہوئے ایوان میں داخل ہوکر اپنی کرسی پر براجمان ہوگئے اور ہاتھ میں تسبیح سے کھیلتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر خزانہ اسد عمر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے تھے کہ
اچانک وزیراعظم عمران خان دوڑتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر عمران خان کا استقبال کیا اور پی پی پی سمیت پی ایم ایل (ن) کے اراکین مسکراتے رہے پھر وزیراعظم جلدی سے اپنی کرسی پر براجمان ہوئے اور اسد عمر کے دوران تقریر عمران خان تسبیح کے ساتھ کھیلتے رہے دریں اثناء اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران تحریک انصاف کے اراکین نے طعنے کسے تو سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق فوراً شہباز شریف کے دفاع میں کھڑے ہوگئے اور کہا کہ اگر اپوزیشن لیڈر کو بات نہیں کرنے دی گئی تو پھر لیڈر آ ف دی ہاؤس کوبھی نہیں بولنے دینگے ۔ بدھ کے روز قومی اسمبلی میں اسد عمر کی تقریر ختم ہوئی تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بات کرنے کیلئے کھڑے ہوئے لیکن تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے طعنے کسنے شروع کردیئے جس پر فوراً سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اپوزیشن لیڈر کے دفاع میں کھڑے ہوئے اور اراکین کو متنبہ کیا کہ اگر شہباز شریف کی تقریر کے دوران کسی نے آواز کسی تو پھر یہاں پر لیڈر آف دی ہاؤس کو بھی بولنے نہیں دینگے جس پر سپیکر اسد قیصر نے اراکین کو ہدایت کی کہ خاموشی اختیارکریں ۔