اسلام آباد( آئی این پی ) سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے توانائی اور پیٹرولیم کے وفاقی وزراء میں سے ایک کو غیر قانونی قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ایک وزارت کے دو وفاقی وزیر ہو سکتے ہیں ، توانائی ایک وزارت ہے جس کا ایک وزیر ہو سکتا ہے، انرجی کے نیچے دو ڈویژن ہیں جن کے لئے وزیر مملکت ہو سکتا ہے،ایک وزیر غیر قانونی بیٹھا ہو اہے ۔منگل کو قومی اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد نے کہا کہ کیا
ایک وزارت کے دو وفاقی وزیر ہو سکتے ہیں ، توانائی ایک وزارت ہے جس کا ایک وزیر ہو سکتا ہے ، انرجی کے نیچے دو ڈویژن ہیں جن کے لئے وزیر مملکت ہو سکتا ہے ، جس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ یہ پوائنٹ آف آرڈر نہیں ہے ، ایاز صادق نے کہا کہ کیا ایک غیر قانونی وزیر ہے تو میں اس پر پوائنٹ آف آرڈر نہیں کر سکتا ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ اس معاملے کی وضاحت اور نوٹیفیکیشن آجائے گی ، جس پر ایاز صادق نے کہا کہ ایک وزیر غیر قانونی بیٹھا ہو اہے