اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

رانا مشہود نے اسٹبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے کا بیان دیکر اپنی قیادت کے منہ پر کالک مل دی ،اہم سیاسی شخصیت نے کھری کھری سنادیں

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ رانا مشہود نے سٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے کا بیان دیکر اپنی قیادت کے منہ پر کالک مل دی ہے ‘ یہ بیان دیکر انہوں نے یہ کہاہے کہ ووٹ کوعزت دو نہیں بلکہ سٹیبلشمنٹ کے ذریعے ووٹ لو ۔ گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ رانا مشہود نے یہ بیان دیکر اپنی ساری لیڈر شپ کے چہرے پر کالک مل دی ، ان کی قیادت دوسال سے راگ الاپ رہی تھی کہ ووٹ کو عزت دو جس کا مطلب یہ تھا کہ سٹیبلشمنٹ کو نہیں بلکہ ووٹ کوعزت دو ۔ انہوں نے کہا کہ

آج رانا مشہود نے یہ بیان دیکر یہ کہاہے کہ ووٹ کوعزت نہیں دو بلکہ سٹیبلشمنٹ کے ذریعے ووٹ لو ۔ ان کا کہنا ہے کہ رانا مشہود نے یہ بیان دیکر ایک تیر سے دوشکار کھیلنے کی کوشش کی ہے ، یہ ضمنی انتخابات میں ایسا بیان دیکر لوگوں سے ووٹ لینا چاہتے ہیں۔ یہ ان کی ایک ناکام کوشش ہے ،ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد خاد م اعلی نے پنجاب کو کھربوں روپے کا مقروض کردیا جبکہ تحریک انصا ف کی ایک ماہ کی حکومت میں ایک روپے کی کرپشن کا سکینڈل سامنے نہیں آیا ، ان کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب کے لئے نیا بلدیاتی نظام لیکر آرہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…