ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کا’’تھر ‘‘ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار، فوری طورپر یہ کام کیاجائے، بڑا حکم جاری کردیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان کا’’تھر ‘‘ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار، فوری طورپر یہ کام کیاجائے، بڑا حکم جاری کردیا اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے تھر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر تھر کا دورہ کرکے صحت عامہ سے متعلقہ

مسائل پر تھر کے مکینوں کو ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بھٹو اور سیکریٹری جنرل حلیم عادل شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی، نعیم الحق، افتخار درانی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے نئے صدر اور سیکریٹری جنرل پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کو ہدایت کی کہ پارٹی کے منشور پر عمل اور پالیسیوں کو جاری رکھا جائے۔ملاقات میں صوبہ سندھ سے متعلقہ مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت سندھ اور سندھ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے کارکن ہمارا سرمایہ ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے صوبائی صدر اور سیکرٹری جنرل کو پاکستان تحریک انصاف کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کرنے اور اگلے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی بھی ہدایت کی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…