اسلام آباد (این این آئی)بجلی چوری روکنے کیلئے جن مساجد نے فتویٰ جاری کیا انہیں ہر ماہ کیا چیز مفت دی جائے گی؟حیرت انگیز منصوبہ منظر عام پر آگیا،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے بجلی کی چوری روکنے کیلئے مساجد کی خدمات حاصل کرنے کی سفارش کر دی۔بجلی چوری روکنے اور اسے حرام قرار دینے کیلئے امام مسجد سے فتویٰ حاصل کیا جائے گا۔فتویٰ جاری کرنے والی مساجد کو ہر ماہ بجلی کے 400 یونٹ مفت ملیں گے۔یہ سفارشات بجلی چوری کی روک تھام کیلئے سینیٹر نعمان وزیر کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تیار کیں ہیں۔