جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

ٹیکس گوشوار ہ جمع نہ کرنے والے سرمایہ داروں کے خلاف کارروائی کا آغاز،اب کوئی بھی بچنے نہ پائے ،حکومت نے دھماکہ خیز احکامات جاری کردیئے،بڑا کریک ڈاؤن

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ اسد عمر کے اعلان کے مطابق موجودہ حکومت نے بڑے اور بااثر نادہندہ گان کے خلاف ٹیکس ریکوری کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 169نادہندہ گان کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔ جنہوں نے بڑی بڑی جائیدادیں خریدیں، 3000سی سی سے بڑی گاڑیاں خریدیں اور کروڑوں میں کرایہ وصول کیا۔ جبکہ وہ ٹیکس گزار نہیں ہیں

اور نہ ہی ٹیکس گوشوارہ جمع کرتے ہیں ایسے بڑے نادہندہ گان کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور اِن سے انکم ٹیکس کے قانون کے مطابق واجب الادا ٹیکس وصول کیا جائے گا اور اِن پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔مزید برآں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ ٹیکس نادہندہ گان جنہوں نے دو کروڑ سے زیادہ مالیت کی جائیداد خریدی یا 1800سی سی سے بڑی گاڑی خریدی یا ایک کروڑ سے زیادہ ایک سال میں کرایہ وصول کیا اور گوشوارے داخل نہیں کرائے یا وہ ایف بی آر میں ٹیکس گزاروں کی لسٹ میں نہیں ہیں، ایسے نادہندہ گان کے خلاف مرحلہ وار کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ بڑے ٹیکس نادہندہ گان کے خلاف یہ کاروائی ملک کے طول وعرض میں کی جائے گی تاکہ ٹیکس نادہندہ گان اپنے ٹیکس گوشوارے جلد سے جلد جمع کروائیں اور واجب الادا ٹیکس ادا کرے ۔ ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے یہ کاروائی موجودہ حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ اب ہر پاکستانی کو اپنے حصے کا واجب الادا ٹیکس ادا کرنا ہوگا تاکہ ملک کی معاشی صورتِ حال سنبھل سکے اور وصول شدہ ٹیکس عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاسکے۔



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…