کراچی(این این آئی)پاکستان کی صرف تین یونیورسٹیز اس عالمی فہرست کی پہلی ہزار یونیورسٹیوں میں شامل ہیں ۔ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے سال 2019 کیلیے بہترین عالمی یونی ورسٹیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔اس فہرست میں پاکستان کے کامسیٹ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا نمبر 601سے 800 کے درمیان ہے۔ اس یونیورسٹی میں 31 ہزار 413 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ اس یونیورسٹی میں25فیصد خواتین اور75 فیصد
مرد زیر تعلیم ہیں۔اس کے بعد فیصل آباد کی زرعی یونی ورسٹی کانمبر آتاہے۔ یہ یونی ورسٹی 801سے1000 تک کے درمیان موجود ہے۔ یہاں پر 22ہزار178 طلبہ زیرتعلیم ہیں جن میں 42 فیصد خواتین اور 58 فیصد مرد موجود ہیں۔نیشنل یونی ورسٹی آف سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی کا نمبر بھی 801 سے 1000 کے درمیان آتاہے۔یہاں 10 ہزار446 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ان میں سے 35 فیصد خواتین اور 65 فیصد مرد طلبہ موجود ہیں۔