اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعرات کو قصبہ گجرات روڈ پر سکول وین میں آگ لگی تو لوگ ریسکیو 1122 کو فون کرتے رہے مگر پہلے تو ریسکیو کا نمبر اٹینڈ نہ ہوا اور بعدازاں ریسکیو نے کافی دیر بعد رسپانس کیا،واقعہ کی اطلاع گشت پر معمورایس ایچ او تھانہ قریشی کلیم اللہ گاڈی کو موصول ہوئی تو وہ فوری طور پر اپنی نفری کے ساتھ موقع پر ریسکیو کے آنے سے قبل ہی پہنچ گئے،کلیم اللہ گاڈی نے ریسکیو1122 کے آنے کا انتظار کرنے کی بجائے اپنی نفری اور مقامی افراد
کے ساتھ خود ہی آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لیا اور ریسکیو آپریشن کیا،اس موقع پر انھوں نے دہکتی وین سے خود ہی بچوں کی جلی ہوئی لاشیں باہر نکالیں،اس دوران ان کے ہاتھ اور وردی بھی جھلس گئی.جبکہ اس موقع پر وین میں موجود سلنڈر پھٹنے کا بھی خدشہ تھا اور کوئی شخص جلتی ہوئی وین کے قریب جانے کو تیار نہ تھا،ایسی صورتحال میں کلیم اللہ گادھی کے آگے بڑھ کر ریسکیو کی سرگرمیوں میں حصہ لینے لیا ۔یہ ہیں اصل ہیرو،ہمیں ان پر فخر کرنا چاہئے۔