اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف نے نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے حکومت پاکستان سے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف وفد پاکستان حکام سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد میں موجود ہے جہاں انہوں نے ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے حکام سے مذاکرات کا تیسرا دور کیا۔
ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف کے وفد کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ آئی ایم ایف کے وفد نے نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز کا جائزہ لینے کے لیے آئی ایم ایف کا وفد 27 ستمبر کو اسلام آباد پہنچا تھا۔