پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پیراگون سٹی ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں اہم شخصیت کی گرفتاری کی افواہیں ، نیب نے تردید کر دی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی قیصر امین بٹ کی گرفتاری کی افواہیں گردش کرتی رہیں تاہم قومی احتساب بیورو (نیب ) کے ترجمان نے گرفتاری کی تردید کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق افواہیں سرگرم تھیں کہ نیب نے قیصر امین بٹ کو پیراگون سٹی ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں حراست میں لیا ہے ۔

تاہم نیب ترجمان نے گرفتاری کی خبروں کا افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کو بھی اس کیس میں نیب میں طلب کیا گیا تھا اور کیس کے حوالے سے ان سے تفصیلی تفتیش کی گئی تھی۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے پر الزام تھا کہ پی ایل ڈی سی اور کمپنیوں کے درمیان ڈیل غیر قانونی طور پر انجام پائی تھی ۔پی ایل ڈی سی نے بسم اللہ انجینئرنگ اور اسپارکو (پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کی کمپنیز)سے ایک ہزار کینال پر 6ہزار 7سو اپارٹمنٹ کی تعمیر کا معاہدہ کیا تھا، جس کے بدلے میں ان دونوں کمپنیوں کو 2 ہزار کینال اراضی دی گئی۔ قانون کے مطابق یہ کمپنیاں تعمیراتی کام کے مطابق زمین لینے کی مجاز تھیں لیکن ایسا نہ ہوسکا اور بغیر تعمیراتی کام کے کمپنیوں کو زمین میں حصہ دے دیا گیا۔زمین کی فروخت کے قانون لینڈ ڈسپوزل ایکٹ کے مطابق پانچ مرلے سے زائد کسی بھی رقبہ کی فروخت کیلئے نیلامی ضروری ہے لیکن اس معاملے میں قوانین کی دھجیاں بکھیر دی گئیں اس لئے کہ دونوں کمپنیوں کی جانب سے کل مالیت کی 20 فیصد رقم جمع کرائی جانا تھی جو جمع نہیں کرائی گئی ۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…