پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جرمن چانسلر کا وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلیفون ٗعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد ،بڑی پیشکش عمران خان نے شکریہ کے ساتھ قبول کرلی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرمن چانسلر کا وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلیفون ٗعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد ،بڑی پیشکش عمران خان نے شکریہ کے ساتھ قبول کرلی اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کو جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے ٹیلی فون کر کے انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

پیر کو اپنے ٹیلیفونک رابطہ میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی سطحوں پر باہمی مفاد کے امور پر مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ٗ جرمن چانسلر نے وزیراعظم کو جرمنی کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے جرمن چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو باہمی مفاد میں وسیع البنیاد اور طویل مدتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور آٹوموبائل سیکٹر میں تعاون اور پن بجلی کی پیداوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے جرمن چانسلر کو علاقائی صورتحال بالخصوص افغانستان کے مسئلہ کے پرامن حل اور بھارت کے ساتھ مزاکرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے جامع مذاکرات کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…