منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ نے جو بجٹ ترتیب دیاتھا اس میں ایسا کیاتھا کہ اگر اس پر عمل ہوجاتا تو بڑے نقصان کاسامناکرنا پڑتا،وفاقی وزیر خسرو بختیار کے حیرت انگیزانکشافات،ن لیگ کو تردید کا چیلنج دیدیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی خسرو بختیار نے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ گردشی قرضوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصل مسئلہ پر توجہ نہیں دی گئی ہے ٗ پاکستان کے اندر مربوط پاور جنریشن کی ضرورت ہے ٗ عمران خان سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں ٗ انشاء اللہ ہم مل کر قوم کی سمت درست کریں گے ٗ اگر چیلنجوں کا سامنا کرنا ہے تو پھر منصوبہ بندی کو مدنظر رکھنا ہوگا ٗ مسلم لیگ (ن) نے جاری مالی سال کے لئے جو بجٹ ترتیب دیا تھا ان میں سے 450 سکیموں

میں سے 343 سکیموں کی منظوری نہیں لی گئی تھی ٗاگر تصحیح نہ ہوتی تو دو کھرب روپے لگنے تھے ٗ سی پیک کے لئے گیم چینجر کا لفظ درست ہے ٗدونوں ممالک کے درمیان بہترین سٹریٹجک تعلقات قائم ہیں۔پیر کو قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے تجربے کا دعویٰ کیا جارہا ہے لیکن میں ہاؤس کے سامنے ایسے حقائق سامنے رکھوں گا‘ جو اہلیت اور کارکردگی پر سوالات پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ضمنی مالیاتی بل کے ذریعے بجٹ کی تصحیح کر رہے ہیں ٗمسلم لیگ (ن) نے جو بجٹ تیار کیا تھا اس میں جی ڈی پی کا خسارہ 6.6 فیصد دکھایا گیا تھا‘اگر ہم تصحیح نہ کرتے تو 7 فیصد سے اوپر چلا جاتا۔ اسی طرح حسابات جاریہ کا خسارہ 18 ارب ڈالر ہے۔ قابل غور ہے اگر یہ اس اعداد و شمار کی تردید کریں تو میں اپنا بیان واپس لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ گردشی قرضہ ہے۔ پانچ سال پہلے یہ 583 ارب تھا‘ آج ایک کھرب اور 200 ارب ہے۔ کارکردگی اور اہلیت دیکھیں کہ خسارے کو پبلک ہولڈنگ کمپنی بنا کر قابو پانے کی کوشش کی گئی‘ جو صارفین بل دے رہے تھے ان سے پانچ سالوں میں 110 ارب روپے اکٹھے کئے گئے تاہم اصل مسئلہ پر توجہ نہ دی گئی کہ پاکستان کے اندر مربوط پاور جنریشن کی ضرورت ہے۔ 1985ء میں ملک میں پانی سے کل بجلی کی پیداوار کا 62 فیصد حاصل کیا جاتا تھا۔

آج پانی سے 26 فیصد بجلی کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔ ہمارے لئے یہ ایک نیا موقع ہے کہ ہم پاکستان اور اس کی معیشت کی سمت کو درست کریں۔ کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ پانچ سال پہلے قومی کارپوریشنوں کا خسارہ 500 ارب تھا۔ پانچ سال بعد ایک کھرب ہوگیا ہے۔ اسی طرح معیشت میں گروتھ کے جو اعداد و شمار دیئے گئے ہیں وہ درست نہیں ہیں۔ معیشت میں مصنوعی گروتھ آئی تھی۔ قرضے لے کر ترقیاتی پروگرام چلائے گئے اور یہ نہ دیکھا کہ اس کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔

پچھلے تین سالوں سے دعوؤں کے برعکس ملک میں نجی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ہے حالانکہ یہ لوگ دعویٰ کرتے تھے کہ سرمایہ کار ان پر اعتماد کرتے ہیں۔ اسی طرح کمرشل بنکوں سے قرضوں کا حجم کم ہوگیا کیونکہ غیر ضروری منصوبوں کو سیاسی بنیادوں پر تشکیل دیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی خوش قسمتی تھی کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم تھیں اس سے جو بچت ہوئی اس کا کوئی پتہ نہیں چل رہا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں۔

قوم نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انشاء اللہ ہم مل کر قوم کی سمت درست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں کٹوتی پر تنقید کی جارہی ہے لیکن یہ حقیقت بھول جاتے ہیں کہ 2017-18ء میں پی ایس ڈی پی کا جو حجم دیا گیا تھا مالی سال کے اختتام پر وہ پورا نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چیلنجوں کا سامنا کرنا ہے تو پھر منصوبہ بندی کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) نے جاری مالی سال کے لئے جو بجٹ ترتیب دیا تھا ان میں سے 450 سکیموں میں سے 343 سکیموں کی منظوری

نہیں لی گئی تھی۔ اگر اس کی تصحیح نہ ہوتی تو اس پر دو کھرب روپے لگنے تھے جبکہ مختص رقم 55 ارب روپے تھے۔ یہ غلط منصوبہ بندی تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے لئے گیم چینجر کا لفظ درست ہے ۔ پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کا آغاز ایوب خان کے دور سے شروع ہوا۔ دونوں ممالک کے درمیان بہترین سٹریٹجک تعلقات قائم ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد ہم نے سی پیک کے تحت منصوبوں کا تجزیہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ اس کے دائرہ کار اور بنیاد کو توسیع دی جائے گی۔ اس ضمن میں اپنے چینی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی ہے اور ان سے سی پیک کے دائرہ کار کو توسیع دینے پر اتفاق رائے کیا گیا ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…