ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

پولیس نے منشا بم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ،منشا بم کیخلاف 80مقدمات درج ہونے کا انکشاف ،7میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اتوار کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شہر بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران لینڈ مافیا کے سرغنہ منشاء علی کھوکھر کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے ۔ پیر کے روز بھی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے منشا بم کی گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیا ۔جس کے بعد پولیس نے منشاء بم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں

تاہم ابھی تک پولیس کو کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق منشا بم کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 80مقدمات درج ہیں جن میں سے 7میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں ۔سب سے زیادہ مقدمات تھانہ ٹاون شپ میں درج ہوئے جن کی تعداد 28ہے ۔ اس کے علاوہ جوہر ٹاون میں منشا بم کے خلاف 24مقدمات ،تھانہ گرین ٹاون میں 2مقدمات درج ہیں جبکہ نولکھا میں2، رائیونڈ میں 2اورتھانہ کوٹ لکھپت میں 2مقدمات درج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…