پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فالودے والے کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے نکلنے کے بعد نیا فراڈ، متعدد سادہ لوح شہریوں کے اکاؤنٹ خالی کر دیے گئے، بینکوں نے بھی نقصان کا ازالہ کرنے سے انکار کر دیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) فالودے والے کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے نکلنے کے بعد نیا فراڈ سامنے آ گیا ہے، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق متعدد سادہ لوح شہریوں کے اکاؤنٹ خالی کر دیے گئے ہیں، رپورٹ کے مطا بق روزانہ درجنوں افراد اس نئے فراڈ کا شکار ہو رہے ہیں اور شہری اپنی محنت کی کمائی سے محروم ہو رہے ہیں،

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو لوٹنے والے گروہ سر گرم عمل ہیں۔ ایک صارف کو ایک موبائل نمبر سے کال موصول ہوئی اور ان سے کہا گیا کہ ایک فالودے والے کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقل ہونے کے واقعہ کے بعد تصدیق کی جا رہی ہے اس لیے آپ اپنے بینک کا نام برانچ، شناختی کارڈ نمبر، ڈیبٹ کارڈ نمبر اور پن کوڈ بتائیں، جس پر شہری نے استفسار کیا کہ اسے ہیلپ لائن کی بجائے موبائل نمبر سے کیوں کال کی جا رہی ہے تو اس کے جواب میں شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، رپورٹ کے مطابق نوسر بازوں کا آن لائن بینکنگ کرنے والے صارفین آسان شکار ہیں، انٹرنیٹ بینک اکاؤنٹ بند ہونے کی اطلاع دے کر اسے بحال کرانے کے لیے ای میل میں دیے گئے لنک کو کلک کرنے کو کہا جاتا ہے اور وہاں تمام معلومات حاصل کی جاتی ہیں، صارف پریشانی سے بچنے کے لیے تمام معلومات دے دیتا ہے اور اس طرح طرح ان نوسربازوں کا شکار ہو جاتا ہے، اس طریقے کو فشنگ کا نام دیا گیا ہے اور خاص بات یہ ہے کہ فشنگ کا شکار ہونے والوں کو بنک کی طرف سے کوئی معاوضہ یا نقصان کی تلافی نہیں کی جاتی تاحال ادارے بھی ایسے گروہ کے گرد گھیرا تنگ کرنے میں ناکام ہیں۔  رپورٹ کے مطا بق روزانہ درجنوں افراد اس نئے فراڈ کا شکار ہو رہے ہیں اور شہری اپنی محنت کی کمائی سے محروم ہو رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو لوٹنے والے گروہ سر گرم عمل ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…