منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مری گورنر ہائوس کے وسیع و عرض واش روم کا کمبوڈ، ٹوٹیاں اور دیگر اشیا سونے سے بنی ہوئی نکلیں، بال بال قرض میں ڈوبے پاکستان کے سابق حکمرانوںکی عیاشیوںکی چشم کشا داستان

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بال بال قرض میں ڈوبے ملک کے حکمرانوں کی عیاشیوں کی چشم کشا داستان منظر عام پر آگئی، مری کے گورنر ہائوس کے واش روم میں سونے سے بنے کمبوڈ ، ٹوٹیاں اور دیگر سینٹری کی چیزیں دیکھ کر عوام کے ہوش اڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بال بال قرضے میں ڈوبے ملک پاکستان کے سابق حکمرانوں کی عیاشیوں کی چشم کشا داستان منظر عام پر آگئی ہے

اور مری کے گورنر ہائوس کے واش روم میں سونے سے بنے کمبوڈ ، ٹوٹیاں اور دیگر سینیٹری کی چیزیں پہلی بار نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سامنے آئی ہیں جس کے بعد عوام کے حیرت کی انتہا نہیں رہی۔ نجی ٹی وی رپورٹ میں مری کے گورنر ہائوس کے وسیع و عریض واش روم میں جب کیمرہ پہنچا تو وہاں کا منظر ہی مختلف تھا غریب اور بال بال قرضے میں جکڑے ملک کے سابق حکمرانوں نے اپنی رفع حاجت کیلئے جگہ کو بھی عشرت کدہ بنا رکھا تھا، گولڈ پلیٹڈ کمبوڈ، سونے کی ٹوٹیاں ، ہینڈل اور سینیٹری کی گولڈ پلیٹڈ دیگر اشیا جن کی قیمت مارکیٹ میں لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے نے عوام کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کہ جو حکمران ملک کی تقدیر بدلنے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کر کے اقتدار میں آئے انہوں نے اپنی عیاشیوں کیلئے کیا کیا جگہیں بنا رکھی تھیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد انکشاف ہوا تھا کہ وزیراعظم ہائوس میں سابق حکمران خاندان شریف خاندان نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے بھینسیں پال رکھی ہیں جبکہ اس سے قبل محترمہ بینطیر بھٹو شہید کے دور اقتدار میں آصف زرداری نے وزیراعظم ہائوس میں گھوڑے اور اونٹ پال رکھے تھے، آصف زرداری اونٹنی کا دودھ استعمال کرتے تھے جبکہ اقتدار میں آنے کے بعد تحریک انصاف نے وزیراعظم ہائوس کی ضرورت سے زائد گاڑیوں کے وسیع بیڑے کو نیلام کرنے اعلان کیا جن میں سے متعدد گاڑیاں کی پہلے مرحلے میں نیلامی ہو چکی ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ہائوس کے اخراجات جو پہلے کروڑوں روپے میں ہوتے تھے ، گھٹ کر چند لاکھ روپے رہ گئے ہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…