اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

نیب نے میٹر ریڈرکلرک سے وزیر بننے تک پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کے اثاثوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا،سنسنی خیز انکشافات

datetime 30  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) نیب حکام نے پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما سید خورشید شاہ کے اربوں روپے اثاثوں کا مکمل ریکارڈ حاصل کر لیا ہے جو ان کی ظاہراً آمدن سے کئی گنا زیادہ ہیں، نیب سکھر سید خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے پر تحقیقات کرنے میں مصروف ہے، ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر نے ابتدائی رپورٹ کیلئے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کو ارسال کر دی ہے،

جس میں کہا گیا ہے کہ سید خورشید شاہ نے اپنی عملی زندگی شعبہ بجلی میں میٹر ریڈر کلرک سے شروع کی تھی اور ان کی ماہانہ تنخواہ سات ہزار روپے تھی جبکہ ان کے اس سہن اور طرز زندگی شایانہ تھی، سید خورشید شاہ نے کلرک کی نوکری ختم کر کے بعد میں سیاست کے میدان میں آگئے، سیاست میں قدم رکھتے ہی ان کے اثاثوں کی مالیت میں کئی گنا اضافہ ہوا، ابتدائی دنوں میں خورشید شاہ سکھر کے بلدیاتی سطح کے سیاستدان تھے، بعد میں قومی اسمبلی کے ممبر بھی بنتے رہے ہیں اور وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت اور وفاقی وزیر مذہبی امور وغیرہ کی وزارتوں کے سربراہ رہے ہیںِ سید خورشید شاہ نے بطور وفاقی وزیر اورسیز پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی اور اربوں روپے کی زمین کی خریداری کی وزیر بنتے ہی سید خورشید شاہ کے اثاثوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، نواز شریف آخری دور میں وہ پی اے سی کے چیئرمین بھی رہے ہیں اور اربوں روپے کے آڈٹ اعتراضات ختم کئے گئے جس سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کے نقصانات پہنچانے والے کرپٹ افراد کو فائدہ دیا گیا، نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی افسران نے کلرک سے وزیر تک کے عرصہ کے دوران سید خورشید شاہ کی آمدن اور اثاثوں کا مکمل ریکارڈ حاصل کر لیا ہے اثاثوں میں سید خورشید شاہ کے کئی ایکٹر زمین، محل نما گھروں کی لاتعداد، شہری جائیداد ڈیری فارمز اور بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…