لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے چھوڑی گئی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور پیپلزپارٹی سینیٹ کے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریگی
جبکہ اس حوالے سے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ دینے کافیصلہ پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کریگی اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کہا ہے کہ ہم سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالیں گے اور اس الیکشن کا بائیکاٹ بالکل بھی نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف دونوں ہی ہم سے رابطے میں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کس کو ڈالا جائیگااس کا حتمی فیصلہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری ہی کرینگے واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تین اکتوبر کو ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخاب گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے یہ نشست چھوڑے جانے پر ہورہا ہے اور اس نشست پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ احمد حسان اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شہزاد وسیم کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے چھوڑی گئی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور پیپلزپارٹی سینیٹ کے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریگی جبکہ اس حوالے سے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ دینے کافیصلہ پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کریگی