لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں حساس نوعیت کے مختلف نوٹیفکیشن کے گردش ہونے کا انکشاف ہوا ہے بتایاگیاہے کہ جبکہ مختلف قانون نافذ کرنے والے ادارے ان جعلی نوٹیفکیشن کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں اس حوالے سے گزشتہ روز اسلام آباد سٹیبلشمنٹ ڈویژن کا ایک نوٹیفکیشن منظر عام پر آیا ہے اس جعلی نوٹیفکیشن میں تحریک انصاف کے سینئرر ہنماء اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری کی
بہن ملیکہ بخاری کو چیئرپرسن بی آئی ایس پی پروگرام تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے جب اس حوالے سے ملیکہ بخاری سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے اس کی مکمل تردید کردی جس کے بعد نوٹیفکیشن جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے اس سے قبل بھی جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے جبکہ ان جعلی نوٹیفکیشن جاری کرنے والے افراد کیخلاف سائبر کرائم کے تحت کارروائی بنتی ہے۔