اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کویت سے آئے ہوئے مہمانوں کی چوری کے الزام میں اعلیٰ افسر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید تحقیقات کے لیے اپنی طویل میں لے لیا ہے تفتیش مکمل ہونے کے بعدملازمت سے برخاستگی سمیت ان کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کویتی وفد کا بیگ چوری کرنے والے گریڈ 20 کے افسر ضرار حیدر کو معطل کرنے کے بعد مزید تحقیقات کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں سے دیا گیا ہے ۔ کویتی وفد کے بیگ چوری کرنے والے وزارت صنعت وپیداوار کے جائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر کے حوالے سے ابتدائی طور پر انکوائری رپورٹ اقتصادی امور کے سیکرٹری عنصر عباسی نے وزیراعظم کو بھجوائی جس کی روشنی میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مذکورہ جائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر کو معطل کرنے کے بعد مزید تحقیقات کی سفارش کی جس پر انہیں فوری ملازمت سے فارغ کرنے کے بجائے مزید تحقیقات کے لیے کے لیے قانون افذ کرنے والے اداروں کی طویل میں دیا گیا ہے احساس ادارے مزید تحقیقات کریں گے کہ انہوں نے بیگ پیسوں کے لالچ میں چوری کیا تھا یا پھر اس کے پیچھے کوئی اور منصوبہ تھا۔ مزید تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوگا کہ کس منصوبے کے تحت انہوں نے بیگ چوری کیا اورتاہم حساس اداروں کی تحقیقات کی روشنی میں ضرار حیدر کو ملازمت سے برخاستگی سمیت سنگین نوعیت کا مقدمہ درج کرنے کا بھی امکان ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کویت سے آئے ہوئے مہمانوں کی چوری کے الزام میں اعلیٰ افسر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید تحقیقات کے لیے اپنی طویل میں لے لیا ہے تفتیش مکمل ہونے کے بعدملازمت سے برخاستگی سمیت ان کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرائے جانے کا امکان ہے۔