ریاض(آئی این پی) 26صفر 1439ھ سے لیکر 17محرم 1440ھ تک اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 18لاکھ8ہزار203گرفتار کئے گئے۔مقامی حکام نے غیر قانونی تارکین کو پناہ دینے والے 668سعودی شہریوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنائیں۔ پہلی بار پناہ دینے پر فی کس 15ہزار ریال جرمانہ، دوسری بار پناہ دینے پر 30ہزار ریال جرمانہ او 3 ماہ قید اور تیسری بار پناہ دینے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا کے فیصلے کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 13لاکھ87ہزار220، قانون محنت کی خلاف ورزی پر2لاکھ86ہزار114، سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف وزری پرایک لاکھ34ہزار869 ،دراندازی پر30 ہزار870، غیر قانونی تارکین کو سفر کی سہولت فراہم کرنے پر 2720 گرفتار کئے گئے۔ مملکت میں دراندازی کرنے والے 54فیصد یمنی، 43فیصد ایتھوپین اور 3فیصددیگر ممالک کے پائے گئے۔ علاوہ ازیں 1455افراد مملکت سے سرحد عبور کرتے ہوئے پکڑے گئے۔