اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اکتوبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو حکومت نے اکتوبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کم کرکے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیاہے ، وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 22 سے کم کرکے 17.5 فیصد کرنے ، پٹرول پر سیلز ٹیکس 9.5 فیصد سے کم کرکے 4.5 فیصد ، مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 6 فیصد سے کم کرکے 1.5 فیصد کر دیا گیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس مکمل ختم کیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے قیمتیں نا بڑھانے کا فیصلہ کیا ۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی ہے ۔ وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 4روپے 10پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 41پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 66پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 39پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔اس سے قبل بنی گالہ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا تھاکہ اکتوبر کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ حکومت نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اکتوبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو حکومت نے اکتوبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کم کرکے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیاہے