تھر (نیو ز ڈیسک) گیارہ سال بعد پاکستان کے پسماندہ ترین علاقے ’’تھر‘‘ کے عوام کی قسمت جاگ اٹھی ہے، تھر کے بیراجی علاقوں کی رن نہر کی ٹیل میں 11سال بعد پانی فراہم کر دیا گیا، نہر کے آخری سرے میں پانی دیکھ کر علاقہ مکین خوشی سے سرشار ہو گئے۔محکمہ آبپاشی کے مطابق تھر کی بیراجی علاقوں کو سیراب کرنے والی رن نہر کی ٹیل یعنی آخری سروں تک پانی فراہم کر دیا گیا ہے۔ مقامی افراد
کے مطابق نہر کی ٹیل میں 11سال بعد پانی پہنچا ہے، کلوئی شہر کے واٹر سپلائی نظام کے خشک تالاب بھی 11سال بعد بھرنے لگے ہیں۔نہر میں پانی کی فراہمی کے بعد مٹھی کے واٹر سپلائی تالابوں کو بھی پانی کی فراہمی یقینی ہو گئی ہے کیونکہ اسی نہر کے پانی سے مٹھی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ نئی حکومت کے اس اقدام پر شہری انتہائی خوش ہیں اور پانی کی آمد سے جشن کا سماں ہے۔