منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

یہ ہے وہ شخص جس کی وجہ سے آج پاکستانی دنیا بھر میں شرمندہ ہو رہے ہیں، کویتی وفد کا بریف کیس اور پرس چوری کرنے والے سرکاری افسر کی تصویر سامنے آ گئی

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کویتی وفد کے وزارت اقتصادی امور کے دورہ کے موقع پر کویتی وفد کے سربراہ کا پرس چوری کر لیا گیا، پرس چوری کرنے والے بیسویں گریڈ کے افسر زرغام حیدر کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے، اس کے علاوہ اقتصادی امور ڈویژن کے گریڈ 20 کے افسر زرغام حیدر کی کویتی مہمان کا پرس چراتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی ہے،

اس ویڈیو میں اس افسر کو پرس چراتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ افسر ٹیبل سے پرس اٹھاتا ہے اور اپنی جیب میں ڈال لیتا ہے، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہے اور اس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کویتی افسر کا پرس غائب ہو گیا، ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اقتصادی امور ڈویژن کے اجلاس میں شریک کویتی وفد میں شامل افسر کا پرس اجلاس کے دوران ہی غائب ہو گیا، پرس غائب ہونے پر پاکستانی حکام کی دوڑیں لگ گئیں، رپورٹ کے مطابق جب کافی تلاش کے بعد پرس نہ ملا تو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد حاصل کی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں سارا معاملہ سامنے آ گیا۔ رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں گریڈ 20 کے افسر زرغام حیدر کو پرس غائب کرنے میں ملوث پایا گیا، اس موقع پر کویتی وفد سے وزارت اقتصادی امور نے اعلیٰ سطح پر معذرت کی۔واضح رہے کہ اس سرکاری افسر کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔   کویتی وفد کے وزارت اقتصادی امور کے دورہ کے موقع پر کویتی وفد کے سربراہ کا پرس چوری کر لیا گیا، پرس چوری کرنے والے بیسویں گریڈ کے افسر زرغام حیدر کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے، اس کے علاوہ اقتصادی امور ڈویژن کے گریڈ 20 کے افسر زرغام حیدر کی کویتی مہمان کا پرس چراتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی ہے، اس ویڈیو میں اس افسر کو پرس چراتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…