اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے اسلام آباد سوک اتھارٹی کی جانب سے صفائی کے مناسب انتظامات نہ کئے جانے کی نشاندہی کرتے ہوئے گندگی کے ڈھیر کی تصاویر وائرل کردی گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور انتظامیہ کی لاپرواہی ایک سوالیہ نشان ہے جرمنی کے سفیر جو سوشل میڈیا پر پاکستان کے مختلف
علاقوں کی تصاویر بنانے کی وجہ سے مشہور ہے انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد کے پوش ایریا ایف الیون کے علاقے میں چہرے کے ڈھیر کے ساتھ اپنی سیلفی اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلام آباد ایک خوبصورت شہر ہے البتہ گندگی کے ڈھیر کی نشاندہی کی ہے جو وبائی امراض پھیلنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ جس سے ڈینگی مچھر کی پیدائش اور دیگر امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔