جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ہم پاکستان سے اب یہ چاہتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں کس خواہش کا اظہار کیا؟

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کے دورے پرگئے ہوئے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔اس موقع پر گزشتہ رات امریکی صدر سے استقبالیے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سے متعلق بات چیت کی گئی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات امریکی صدر سے استقبالیے پر ملاقات ہوئی۔امریکی صدر سے کہا کہ پاک امریکا دیرینہ تعلقات کا ازسر نوآغاز چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری فرسٹ لیڈی میلانیا ٹرمپ سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔امریکی صدر کا رویہ شائستہ تھا۔2اکتوبر کوامریکی وزیرخارجہ سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔ واضح رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیویارک پہنچتے ہی انہوں نے بیرونی ممالک کی اعلی قیادت سے ملاقاتوں کوسلسلہ شروع کردیا۔وزارت خارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے عالمی بینک کے صدر کو کہا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کے بھارت کے مابین پانی کے مسئلے کو حل کرنے میں ثالثی کا کردار ادا کرے۔ کیونکہ دونوں ممالک سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہے ہیں لہذا پاکستان چاہتا ہے کہ ورلڈ بینک دونوں ممالک کے مابین ثالثی کا کردار ادا کرے۔دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے دوران اقتصادی تعاون کی تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ

پاکستان (ایکو ) ممالک سے بہتر تعلقات رکھتا ہے، کچھ ایکو ممالک میں توانائی کا بحران ہے جب کہ بعض کے پاس وافر ذخائر ہیں، خطیمیں توانائی کیروابط پاکستان کی ترجیح ہے، سی پیک خطے کے ممالک میں روابط کا بہترین منصوبہ ہے، ہم ہمسائیوں سے تجارتی مقاصد کے لیے ریل اور بنیادی ڈھانچہ بہتر کررہے ہیں،ہم تہران، استنبول راہداری اور پاک،،ایران،،ترکمانستان ریلوے منصوبے کو بھی فعال بنائیں گے۔انہوں نے سال 2017ء4 کے اجلاس کا حوالے دیتے بتایا کہ

ایکو کے 13اجلاس کے دوران پاکستان کاسا 1000اور ٹاپی جیسے منصوبوں پر پہلے ہی کام کررہا ہے۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان افغانستان کی تعمیر وترقی کیلئے پانچ ملین ڈالر خرچ کرے اور دوملین ڈالر جمع کروا چکا ہے۔ شاہ محمود نے امریکی ایوان نمائندگان ’کانگریس‘ کی امور خارجہ اور ا?رمڈ سروسز کمیٹیوں کے رکن جوئے ولسن سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کی ترجیح نوجوانوں کو تعلیم اور ملازمتوں کے مواقع کی فراہمی ہے

کیونکہ تحریک انصاف کی انتخابات میں کامیابی میں نوجوانوں نے اہم کردارادا کیا، پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات چاہتا ہے جوئے ولسن نے کہا کہ خطے میں مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ خطے میں پانی کا مسئلہ بہت گھمبیر ہوتا جارہا ہے اور پاکستان اس سے بری طرح متاثر ہوگا، عالمی بینک کے صدر نے یقین دلایا ہے کہ اس سلسلے میں ایک اور کوشش کی جائے گی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…