ایک ماہ گزرنے کے باوجود حکومت کتنے اداروں کے سربراہ نہیں لگا سکی؟ وزیراعظم عمران خان کے پاس اب بھی کتنی وزارتوں کا چارج ہے؟ اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کی حکومت کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی کئی اداروں کے سربراہان نہ لگائے جاسکے۔ پندرہ اہم وزارتوں پر وفاقی وزیر بھی نہیں ہیں چارج وزیراعظم کے پاس ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق
تحریک انصاف کی حکومت کو بنے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا ہے اور اہم وزارتوں کو ایڈہاک پر چلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پندرہ وزارتیں تاحال وفاقی وزراء سے محروم ہیں اور کئی اہم وزارتوں کے سیکرٹریز بھی نہیں ہیں وزیراعظم نے پندرہ اہم وزارتوں کا چارج اپنے پاس رکھا ہوا ہے ۔ وزارت داخلہ نارکوٹکس کنٹرول‘ نیشنل فوڈ سیکیورٹی ‘ اوورسیز پاکستانیز ‘ مواصلات ‘ توانائی ‘ امور کشمیر و گلگت بلتستان ‘ شماریات‘ سیفرون کے انچارج وزیر خود وزیراعم ہیں جبکہ آئی ٹی ‘ نجکاری ‘ سرمایہ کاری بورڈ سیکرٹریوں سے محروم ہیں سیکرٹری ٹو صدر کا عہدہ بھی تاحال پر نہ کیا جاسکے جبکہ سیکرٹری ٹو وزیراعظم کے عہدے پر گریڈ 21 کے افسر کو تعینات کیا گیا ہے وزارت پیٹرولیم ڈویژن ‘ سیفرون اور منصوبہ بندی میں بھی گریڈ 21 کے افسران سیکرٹریز تعینات ہیں پاکستان کے کئی اہم ادارے جن میں پی آئی اے‘ پی ایس او‘ نیشنل بینک ‘ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ‘ پیپکو‘ این ٹی ڈی سی ‘ سٹیل ملز ‘ پی ٹی وی ‘ ٹی ڈیپ اور این آئی سی ایل شال ہیں ان تمام اداروں میں کل وقتی سربراہان نہیں ہیں جو ابھی تک تعینات نہ کئے جاسکے ہیں۔