لاہور ( این این آئی) وزارت ریلوے نے آئندہ چھ ماہ میں 2000خالی آسامیوں پر مستقل ملازمین کو بھرتی کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے میں کئی عرصے سے خالی تکنیکی نشتوں کو بھرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزارتِ ریلوے کے مطابق آئندہ چھ ماہ میں 2ہزار اکتیس افراد کو محکمے میں بھرتی کیا جائے
گا۔ان افراد میں سول انجینئر، مکینیکل انجینئر، الیکٹریکل انجینئر، سیگنل انجینئر، کمیونیکیشن انجینئرز اور دیگر آسامیاں خالی ہیں۔وزارتِ ریلوے کے مطابق ادارہ ان خالی آسامیوں پر مستقل افراد کو بھرتی کرے گا۔ خالی آسامیوں کے گریڈ 1سے 11تک ہیں۔ درخواست اور انٹرویو کے عمل کو مکمل ہونے میں 90روز کا وقت درکار ہو گا۔