جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بدعنوان اور منظور نظر سرکاری افسران کی پریشانی میں اضافہ؟ انٹیلی جنس یونٹ نے رپورٹ تیار کر لی

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ذرائع کے مطابق احتساب کے اداروں کے انٹیلی جنس یونٹ نے خفیہ رپورٹ تیار کی ہے جس کی تفصیلات جمع کرنے میں ایک سال کا عرصہ لگا، کرپٹ افسران کی تفصیلات اکٹھی کرنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سمیت دیگر اداروں سے بھی مدد لی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احتسابی اداروں نے اہم اور پرکشش عہدوں پر طویل تعیناتی رکھنے والے منظور نظر افسران کے کوائف جمع کئے جب کہ ان کرپٹ افسران کی غیر ملکی شہریت، دوروں اور اہل خانہ سمیت اثاثوں کی تفصیلات بھی

جمع کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سیاسی پشت پناہی رکھنے والے افسران اور اہم ترقیاتی منصوبوں میں مالی بدعنوانی کرنے والے ڈائریکٹرز کی فہرستیں بھی تیار کی گئی ہیں، یہی نہیں اہم عہدوں پر طویل عرصے سے تعینات افسران اور عملے کی بھی تفصیلات جمع کی گئی ہیں۔صوبائی محکموں کے کرپٹ افسران میں سرفہرست محکمہ بورڈ آف ریونیو، محکمہ خزانہ، تعلیم، صحت، خوراک، اطلاعات، بلدیات، ذراعت، آبپاشی، پولیس، جیل خانہ جات، جنگلات، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ورکس سروسز شامل ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…