جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

خانہ کعبہ کو عراق گلاب اور آب زمزم سے غسل دیدیا گیا یہ غسل کیسے دیا جاتا ہے اور اس میں اور کیا کیا چیزیںاستعمال ہوتی ہیں؟ جانئے دلچسپ معلومات

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے منگل کے روز کعبہ مشرفہ کو غسل دیا ۔ اس موقع پر مسجد الحرام کی انتظامیہ کے صدر امام کعبہ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس‘ سعودی وزیر حج ڈاکٹر محمد بن صالح بن طاہر بن طین ‘ شاہی خاندان کے افراد‘ اعلی حکام ‘ علما‘ سعودی عرب میں مقیم

غیر ملکی سفارتی نمائندے اور معزز شخصیات نے تقریب میں شرکت کا شرف حاصل کیا ۔کعبہ کو ہر سال ایام حج ختم ہونے اور پر حاجیوں کی اپنے اپنے ملکوں کو روانگی مکمل ہونے کے بعد نئے ہجری سال کے آغاز پر یکم محرم کو غسل کعبہ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جبکہ غلاف کعبہ ہر سال 9ذوالحجہ کو یوم عرفہ کے موقع پر تبدیل کیا جاتا ہے ۔کعبہ کو غسل دینے سے پہلے اور بعد تمام شرکاء نے کعبہ کا طواف کیا ۔ کعبہ کو غسل دینے کے لئے عرق گلاب اورآب زمزم استعمال کیا جاتا ہے اور یہ کام تقریبا دو گھنٹے میں مکمل ہوتا ہے ۔دوران غسل کعبہ کا ماربل سے بنا ہوا فرش اور نصف بلندی تک اندرونی دیواروں کو عرق گلاب ، عود اور دیگر خوشبوئوں میں بھگوئے سفید کپڑے سے صاف کیا گیا جبکہ فرش پر آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں اور خالی ہتھیلوں سے اسے صاف کیا گیا ۔ غسل کعبہ کے بعد شرکاء نے اس کے اندرونی حصے میں نوافل ادا کئے اور بعد ازاں کعبہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم پر نوافل ادا کئے ۔ کعبہ کی کلید کی حفاظت الشیبی خاندان کے سپرد ہے جو قبل از اسلام کے زمانے سے اس خاندان کے پاس چلی آرہی ہے ۔کعبہ کو غسل دینے کے لئے عرق گلاب اورآب زمزم استعمال کیا جاتا ہے اور یہ کام تقریبا دو گھنٹے میں مکمل ہوتا ہے ۔دوران غسل کعبہ کا ماربل سے بنا ہوا فرش اور نصف بلندی تک اندرونی دیواروں کو عرق گلاب ، عود اور دیگر خوشبوئوں میں بھگوئے سفید کپڑے سے صاف کیا گیا جبکہ فرش پر آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں اور خالی ہتھیلوں سے اسے صاف کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…