اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹوں کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت، عدالت نے آج 3 بجے اے سی ماڈل ٹاؤن اور ایل ڈی اے کو تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹوں کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ نے آج 3 بجے اے
سی ماڈل ٹاؤن اور ایل ڈی اے کو تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔عدالت عالیہ نے سوال کیا کہ کیا تمام تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مکمل خاتمہ نہیں کیا گیا، نجی سیکیورٹی اہلکاروں کی چوکیاں اب بھی موجود ہیں۔عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو کل طلب کرلیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالت کے گوش گزار کیا کہ لاہورمیں 25 سے 30 ہزار کنال پر قبضے کے خلاف پیر سے آپریشن شروع کر رہے ہیں۔