جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیچھے بیٹھے شخص کیلئے بھی ہیلمٹ ضروری، غلط لین پر موٹر سائیکل چلانے غلط جگہ گاڑی پارک کرنے اور لائسنس نہ ہونے پر کتنے ہزار روپے جرمانہ کرنے کی تجویزدیدی گئی، عوام کے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری بھرکم جرمانوں کی تجویز، بغیر رجسٹریشن گاڑی چلانے والے کو 30ہزار روپے، ڈرائیونگ لائسنسن کا اسٹکر نہ لگانے پر 1000 روپے ،ڈرائیونگ لائسنس ری نیو کروائے بغیر گاڑی چلانے پر 15ہزار ،بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے والے کو 30ہزار روپے جرمانے کی تجویز بغیر کسی ہنگامی صورتحال کے بڑی شاہراہوں پر گاڑی

ریورس کرنے پر10ہزار ،غلط جگہ پر گاڑی پارک کرنے پر 15ہزار روپے جرمانے کی تجویز غلط لین میں موٹرسائیکل چلانے ،زائد سواریاں بٹھانے پر 1000 روپے چالان فیس میں اضافے کی سفارش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی گئی تاہم چالان کی قیمت میں اضافہ اسمبلی سے قانون پاس ہونے کے بعد ممکن ہے۔سی سی پی او کو بھیجی گئی تجویز میں بغیر رجسٹریشن گاڑی چلانے والے کو 30ہزار روپے جرمانے،ڈرائیونگ لائسنسن کا اسٹکر نہ لگانے پر 1000 روپے ،ڈرائیونگ لائسنس ری نیو کروائے بغیر گاڑی چلانے پر 15ہزار ،بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے والے کو 30ہزار روپے ،نمبر پلیٹس کے رنگ، سائز اور بناوٹ میں تبدیلی پر 15ہزار روپے ،بغیر اجازت کے کمرشل نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کو 1500روپے ،عارضی نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر 1500روپے ،نان کمرشل گاڑیوں کو کمرشل نمبر پلیٹس لگا کر چلانے پر 5ہزار روپے جرمانے کی تجویز دی گئی ہے ۔نمبر پلیٹس ٹوٹنے کی صورت میں بروقت آگاہ کرنا ہو گاورنہ 1500 روپے جرمانے کی تجویز دی گئی ، گاڑی کا فروخت کنندہ نئے مالک کے حوالے سے 3یوم میں آگاہ کرنے کا پابند ہو گا بروقت آگاہ نہ کرنے پر 5 ہزار روپے جرمانے کی تجویز ،

خرید کنندہ گاڑی کی ملکیت کے حوالے سے 3یوم میں آگاہ کرنے کا پابند ہو گا، لرنر پرمٹ کی عدم فراہمی پر 1000روپے ،زائد المیعاد ڈرائیونگ لائسنس استعمال کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ،،دوران ڈرائیونگ لائسنس کی عدم فراہمی پر 5 ہزار روپے جرمانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ایک سے زائد ڈرائیونگ لائسنس استعمال کرنے پر پابندی ہو گی،کوئی بھی شہری کسی دوسرے شخص کا

ڈرائیونگ لائسنس استعمال نہیں کر سکتا،ایک سے زائد یا کسی دوسرے کا ڈرائیونگ لائسنس استعمال کرنے پر 5 ہزار روپے جرمانے کی تجویز ،ڈرائیونگ لائسنس کی گمشدگی کی صورت میں فوری طور پر ٹریفک پولیس کو آگاہ کرنا ہو گا،گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس کی اطلاع نہ دینے پر 1000 روپے جرمانے کی تجویز، گاڑیاں کرائے پر دینے، خرید و فروخت کرنے اور ڈیکوریشن کرنے

والوں کے لئے لائسنس ضروری ہو گا،متعلقہ محکمے سے لائسنس لئے بغیر کام کرنے والوں کو 30 ہزار روپے جرمانے کی تجویز ، موٹرسائیکل سواروں کو بائیں طرف لین میں رہنا ضروری ہو گا۔خلاف ورزی کی صورت میں 5 ہزار روپے جرمانے کی تجویز ، بسیں، ٹرک اور لوڈر گاڑیاں بھی بائیں لین میں رہیں گی،خلاف ورزی کی صورت میں 30 ہزار روپے جرمانے کی تجویز ،

لین کی پابندی نہ کرنے پر 3 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا،ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو 60 ہزار روپے جرمانے کی تجویز ، ون وے کی خلاف ورزی پر 2 ہفتوں کے لئے لائسنس بھی ضبط کیا جا سکتا ہے۔ بڑی شاہراہوں پر گاڑی ریورس کرنے پر10 ہزار روپے ،بڑی شاہراہوں پر غلط جگہ پر گاڑی پارک کرنے، غلط یوٹرن لینے پر 15ہزار روپے جرمانے کی تجویز،

غلط لین میں موٹرسائیکل چلانے پر 1000 روپے ،زائد سواریاں بٹھانے پر موٹرسائیکل سوار کو 1000روپے جرمانے کی تجویز،موٹرسائیکل پر بیٹھے پچھلے شخص پر بھی ہیلمٹ کا استعمال لازم ہو گا،خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانے کی تجویز ، ون ویلنگ، دوسری گاڑی یا مورسائیکل کی مدد سے چلنے پر 15 ہزار روپے جرمانے کی تجویز ، بغیر اجازت کے ممنوعہ شاہراہوں

پر گاڑی چلانے پر 5 ہزار روپے ،مقررہ رفتار سے زیادہ سپیڈ پر گاری چلانے پر 5ہزار روپے ،اوورسپیڈنگ پر 1000 روپے فی کلومیٹر اوع زیادہ سے زیادہ 10 ہزار جرمانہ بھی ہو سکتا ہے،پرہجوم مقامات پر رفتار کم نہ کرنے پر 3ہزار روپے ،ضرورت سے زیادہ کم رفتار رکھنے پر 2 ہزار روپے ،بغیر ضرورت کے بریک لگا کر ٹریفک کا نظام متاثر کرنے پر 3 ہزار روپے ،

بروقت مڑنے کا اشارہ نہ دینے کی صورت میں 3 ہزار روپے ،،موبائل فون سننے، 10 سال سے کم عمر بچے کو فرنٹ سیٹ پر بٹھانے پر5 ہزار روپے جرمانے کی تجویز دی گئی ہے ۔دستاویزات کے مطابق گاڑی کو استعمال نہ کرنے پر 30 ہزار روپے ،لائسنس منسوخ ہونے کے باوجود گاڑی چلانے پر 15ہزار روپے ،دھواں، بغیر سائلنسر اور آواز دینے والی گاڑی کے استعمال پر 30ہزار روپے

اور بلڈوزر سمیت دیگر گاڑیاں سڑک پر چلانے کا 30 ہزار روپے جرمانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اس تجویزکو بنیاد بنا کر شہریوں میں غلط فہمی پیدا کی جارہی ہے، تجویز دینے کا بنیادی مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کا پابند کرنا ہے، چالان کی قیمت میں اضافہ اسمبلی سے قانون پاس ہونے کے بعد ممکن ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…