اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت شدید کشیدگی پائی جاتی ہے ۔بھارتی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کیلئے نازیبا زبان کے استعمال اور پھر بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی کے بعد صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی ہے ۔سینئر صحافی جاوید چوہدری کے پروگرام’’ کل تک‘‘ میں اسی مسئلے پر گفتگو ہوئی جس میں پاکستان
کی جانب سے جنرل (ر)غلام مصطفی اور بھارت کی جانب سے دفاعی تجزیہ کارکرنل(ر) رنویر سنگھ شریک ہوئے۔پروگرام کے دوران بھارتی تجزیہ کار کی جانب سے مسلسل زہر افشانی کی گئی ،اسی دوران میزبان جاوید چوہدری کی جانب سے مداخلت کی گئی اور بھارتی ریٹائرڈ کرنل کو کہا کہ آپ پڑھے لکھے ،ایک دفاعی میگزین کے ایڈیٹر ہیں لیکن آپ آپ اس قابل ہی نہیں کہ آپ سے بات چیت کی جائے ۔