قاہرہ(آن لائن)پاکستان اور مصر کے تعلقات کو 70 سال مکمل ہونے پر مصری دارالحکومت قاہرہ میں 2 روزہ سی پیک ڈائیلاگ اور ٹریڈ سمٹ کا آغاز ہوگیا۔کانفرنس کا انعقاد ساؤتھ ایشین اسٹریٹیجک اسٹیبلٹی انسٹی ٹیوٹ (ساسی) کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ساسی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ماریہ سلطان نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار، مصر میں پاکستان کے سفیر مشتاق علی شاہ اور مصری وزیر برائے
منصوبہ بندی ہالا السعید بھی موجود تھیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 70 ممالک کو آپس میں ملا دیگا اور مصر بھی سی پیک سے استفادہ کرسکتا ہے۔دوسری جانب مصر نے بھی سی پیک منصوبے میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔مصری وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ مصر سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا اور پاکستان سے تعاون کرے گا۔