اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست ،ن لیگ کے اہم رہنما کی عدالت میں بڑی قلابازی،ایسی بات کہہ دی کہ عدالت نے فوراے مقدمہ خارج کردیا،ناقابل یقین صورتحال، سپریم کورٹ آف پاکستان نے درخواست گزار کی جانب سے پٹیشن واپس لینے پروزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے گزشتہ برس دائر کی تھی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا
تھا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں ہیں۔سپریم کورٹ نے 20 ستمبر کو اس درخواست کوپیر کوسماعت کیلئے مقرر کیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آج دانیال چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران بیرسٹر دانیال چوہدری نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق اپنی پٹیشن واپس لے لی جس پرسپریم کورٹ نے درخواست خارج کردی۔