کراچی (این این آئی)پی آئی اے ملازمین کا گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا انکشاف ہواہے، ملازمین کی عدم دستیابی کے باعث نجی کمپنی کے ملازمین سے کام لیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ملازمین کے گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا انکشاف سامنے آیا،25 سے 30 ملازمین اسلام اباد ائیرپورٹ کے بجائے راولپنڈی بکنگ افس میں حاضری لگا کر غائب ہوجاتے ہیں۔ملازمین کی عدم دستیابی کے باعث اسلام آباد ایرپورٹ پر نجی کمپنی کے ملازمین
سے کام لیا جا رہا ہے، نجی کمپنی کے ملازمین کو ہر ماہ پی آئی اے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کر رہا ہے۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ ڈیلی ویجز ملازمین اسلام آباد ایئرپورٹ دور ہونے کی وجہ سے نوکریوں پر نہیں آرہے چھوڑ کرچلے گئے ہیں، بیشتر ملازمین حج ڈیوٹیوں پر سعودی عرب گئے ہوئے ہیں ، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر افرادی کمی کو دور کرنے کیلئے پی آئی اے نے عارضی طور پر نجی کمپنی کے ملازمین کی خدمات حاصل کی ہیں۔