جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کالاباغ ڈیم سمیت تمام ڈیم نامنظور ،اہم سیاسی جماعت نے بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا،جو جماعتیں ڈیم کی حامی ہیں وہ ملک کی خیر خواہ نہیں،حیرت انگیزدعویٰ

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ نیشنل پارٹی کی طرف سے کالاباغ ڈیم سمیت تمام ڈیم نامنظور 30 ستمبر کو گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج (سندھ بچاؤ مارچ) کو کامیاب بنانے کے لئے پارٹی کی مرکزی قیادت کا کراچی کے مختلف سندھی گوٹھوں میں جاکر علاقے کے معززین اور پارٹی کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کے

مرکزی سینئر وائس چیئرمین رمضان بلیدی، وائس چیئرمین سائیں بخش بنگلانی، امیر کمبرانی، طارق خاصخیلی و دیگر نے کہا کہ سندھ کا عوام کالاباغ ڈیم سمیت کوئی بھی سندھ دشمن منصوبہ قبول نہیں کرے گا۔ جو جماعتیں ڈیم کی حامی ہیں اصل میں ملک کی خیر خواہ نہیں۔ زبردستی سندھ دریائے پر ڈیم کو قائم کرنا مردہ گھوڑے میں روح ڈالنے کے برابر ہے۔ سندھ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے مزید کہا کہ وفاق نے جب بھی فیصلہ کیا ہے وہ ہمیشہ سندھ دشمنی پر مبنی ہوتا ہے۔ جو سندھ سے سراسر تعصب پرستی ہے۔ اس وقت ملک کے تینوں صوبے ڈیم کی مخالفت کر رہی ہیں اس کے باوجود بھی وفاق مطلب پنجابستان اپنے ضد پر قائم اور ڈنڈے کے زور پر دہمکایاں دے کر سندھ کے عوام کو ڈرا کر ڈیم قائم کرنے کے لئے فنڈز جمع کر رہا ہے۔ جو عمل سندھ کا عوام وفاق کے ایسے خواب کو کبھی بھی پورا ہونا نہیں دیں گے۔ سندھ نیشنل پارٹی کے مرکز رہنماؤں نے مزید کہا کہ سندھ کا بچہ بچہ اور ہر سندھ پرست سندھ دوست اپنی گردن تو کٹوا سکتا ہے مگر وفاق کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔ اور نہ ہی ڈیم کو قائم کرنے دے گا۔ وفاق کی اس میں بہتری ہے کہ وہ اپنی ضد ختم کرے اور تینوں صوبوں سے معافی مانگے اور آئندہ کے لئے ڈیم کا نام نہ لینے کی تردید کرے اس میں ہی ملک کی بہتری ہے۔ پارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین رمضان بلیدی، وائس چیئرمین سائیں بخش بنگلانی، امیر کمبرانی، طارق خاصخیلی و دیگر نے کہا کہ سندھ کا عوام کالاباغ ڈیم سمیت کوئی بھی سندھ دشمن منصوبہ قبول نہیں کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…