تیس سال سے پاکستان کے ہر وزیراعظم کا انٹرویو کر رہا ہوں لیکن عمران خان جیسا کوئی شخص نہیں دیکھا، ان میں ایسی کیا بات ہے؟ سعودی مشیر اطلاعات فہیم الحامد کے حیرت انگیز انکشافات

24  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی مشیر اطلاعات فہیم الحامد نے ایک پاکستانی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیس سال سے پاکستان کے ہر وزیراعظم کا انٹرویو کر رہا ہوں لیکن عمران خان جیسا بہادر اور اچھی سوچ والا آدمی نہیں دیکھا، انہوں نے کہا کہ عمران خان آؤٹ آف دی باکس سوچتے ہیں اور آؤٹ آف دی باکس جا کر بات کرتے ہیں،

اس موقع پر معروف صحافی صابر شاکر نے کہا کہ ماضی میں ہماری لیڈر شپ پریشر میں رہتی تھی، عمران خان کے اس دورہ سعودی عرب میں جب معاملات پر گفت و شنید کی گئی تو ترکی اور ایران کے ساتھ تعلقات بھی زیر بحث آئے، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ لڑائی جھگڑے کا کوئی فائدہ نہیں ہے بلکہ ہم مصلحت کا کردار ادا کر سکتے ہیں، ایک پل اور مفاہمت کا کردار ادا کر سکتے ہیں، پاکستان ایران اور ترکی کو سعودی عرب کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اس قسم کی بھی گفتگو ہوئی ہے اس کے علاوہ یمن کے معاملے میں عمران خان نے کہا کہ ہم سے آپ تجربہ حاصل کریں، افغانستان اور پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ تو الٹی میٹ جو رزلٹ ہے وہ یہ ہوتا ہے کہ پولیٹیکل ڈائیلاگ شروع کیا جاتا ہے تو آپ بھی اپنے اردگرد جو تنازعات ہیں ان کا حل سیاسی گفت و شنید سے نکالیں۔ سعودی مشیر اطلاعات فہیم الحامد نے عمران خان کے انٹرویو کے دوران بہادرانہ رویے کی تعریف کی اور کہا کہ ان جیسی سوچ والا پاکستان میں پہلے کوئی لیڈر نہیں دیکھا۔ سعودی مشیر اطلاعات فہیم الحامد نے کہا کہ عمران خان جیسا سادہ اور الگ سوچ والا شخص نہیں دیکھا میں ان سے انتہائی متاثر ہوں، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔  سعودی مشیر اطلاعات فہیم الحامد نے ایک پاکستانی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیس سال سے پاکستان کے ہر وزیراعظم کا انٹرویو کر رہا ہوں لیکن عمران خان جیسا بہادر اور اچھی سوچ والا آدمی نہیں دیکھا

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…