لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قومی اسمبلی کی مجوزہ پارلیمانی کمیٹی کیلئے اپنے نمائندوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، مرتضی جاوید عباسی اور رانا تنویر حسین مجوزہ پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ (ن)کی نمائندگی کریں گے۔