لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کے جانے کے بعد تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ریلوے کا قلمدان سنبھالا۔ ریلوے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے قلمدان سنبھالنے کے ایک ماہ کے اندر ریلوے کی آمدنی میں 55 کروڑ اضافہ کر دیا ہے۔
تبدیلی کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، پاکستان ریلوے کا سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہونا شروع ہو گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آمدن میں اضافہ مسافروں اور فریٹ بزنس بڑھنے کی وجہ سے ہوا اور یہی وجہ ہے کہ ریلوے کی آمدن میں پچھلے مہینوں کے مقابلے میں گزشتہ دو مہینوں میں 55 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔