ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

باکمال لوگ۔ لاجواب سروس، پی آئی اے کی 18 ائیر ہوسٹس پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی، یہ خواتین کن شرمناک کاموں میں ملوث تھیں؟ افسوسناک انکشافات

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی آئی اے نے 18 ائیر ہوسٹس پر بیرون ملک ڈیوٹیاں لگانے اور جانے پر پابندی لگادی ہے، واضح رہے کہ ان ائیر ہوسٹس پر شراب نوشی، چوری اور سمگلنگ سمیت دیگر سنگین الزامات ہیں، اس کے علاوہ پی آئی اے کی ائیرہوسٹس فریحہ مختار کے کینیڈا میں پراسرار گمشدگی کے بعد

پی آئی اے کے افسران اور ملازمین کے خلاف تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں اور مذکورہ ائیرہوسٹس کی سفارش کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے مختلف الزامات اور فریحہ مختیار کے کینیڈا میں پراسرار طور پرگمشدگی کے بعد ملک بھر کے 22کریو کے بیرون ملک ڈیوٹیاں لگانے اور جانے پرپابندی عاید کردی ہے۔ان ائر ہوسٹس پر اسمگلنگ، چوری وغیرہ کے الزامات ہیں جبکہ پی آئی اے کی ائر ہوسٹس فریحہ مختیار کے کینیڈا میں پراسرار گمشدگی کے بعد پی آئی اے کے افسران اورملازمین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور مذکورہ ائر ہوسٹس کی سفارش کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرون ممالک جن ائر ہوسٹس اور کریو کے ڈیوٹیاں لگانے پر پابندی عاید کی گئی ہے ان کا تعلق ملک کے مختلف شہروں سے ہے جبکہ پشاور کے 7کریو کو اسلام آباد میں ڈیوٹیاں جوائن نہ کرنے پر بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ان کے تبادلے اسلام آباد کیے گئے تھے۔ پی آئی اے پیپلزیونٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری وقاص قمر اپنے 7 ساتھیوں سمیت اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ اور اپنے استعفے مرکزی صدرکو ارسال کردیے ہیں۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں سزا اور جزا کا عمل مزیدتیزکردیا ہے۔ فریحہ مختیار کیس میں الزامات ثابت ہونے پر سینئر افسران اورملازمین کو برطرف کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی در ج کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…